15 اکتوبر، 2022، 10:54 AM

پاکستان نے امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا

پاکستان نے امریکی صدر کے بیان کو بے بنیاد قرار دے دیا

 وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی میڈیا سے نقل کیاہےکہ پاکستانی وفاقی وزیر توانائی خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پرامریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔

وزیرتوانائی خرم دستگیر نے پریس کانفرنس میں امریکی صدر جو بائیڈن کے پاکستانی جوہری پروگرام سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا امریکی صدر کا بیان بے بنیاد ہے۔ پاکستان کا ایٹمی پروگرام کمانڈ اینڈ کنٹرول سسٹم کے تحت محفوظ ہے۔ عالمی ایجنسیز درجنوں مرتبہ اس بات کی تصدیق کرچکی ہیں۔

خرم دستگیر نے کہا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام پر ہر قسم کی مکمل پروٹیکشن بین الاقوامی طور پر موجود ہے۔ اس  بارے میں صدر جو بائیڈن کا بیان بے بنیاد ہے۔

News ID 1912666

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha